کان پور،کرک اگین رپورٹ
image Twitter
بلیک کیپس نے بھارت کو اندھیرے میں ڈبودیا،کانپور ٹیسٹ کے دوسرے روز بڑا ڈرامہ۔بھارت کابھی باجا بجنے لگا،نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جوابی اننگ مین وہ پر پرزے نکالے ہیں کہ اچھوں اچھوں کی سٹی گم ہوگئی ہے۔بات ہی کچھ ایسی ہے۔بھارت نے پہلا روز اچھا کھیلا۔دوسرے روز جمعہ کو وہ بہت بڑا اسکور تو نہیں کرسکا لیکن اتنا ضرور تھا کہ اس کے اسپنرز کو دیکھتے ہوئے کیویز کی بیٹنگ پر اعتماد مشکل تھا۔
آسٹریلیا کے نئے کپتان کا اعلان ہوگیا،ٹم پین کا کیریئر تمام،سٹیون سمتھ کی حسرتیں
کان پورٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے کھیل کے خاتمہ پر بناکسی نقصان کے 129 اسکور بنالئے ہیں۔ول ینگ 75 اور ٹام لیتھم 50 پر کھیل رہے ہیں۔کیویز نے 57 اوورز کی بیٹنگ کرکے بھارت کے بائولرز کو 2 سیشن میں بری طرح بےاثر بنادیا،اس دوران تمام پیسرز اور اسپنرز ناکام ہوتے دیکھے گئے۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم 112 ویں اوور میں 345 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔شری یاس ایئر 105 اوررویندرا جدیا 50 کرکے نمایاں رہے۔ٹم سائوتھی 69 اسکور کے عوض 5 وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین بائولر بنے۔ان کے علاوہ کیل جیمسین نے 91رنزکے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔