بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی 20سے قبل اومان کے خلاف پریکٹس میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔کرک بز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ حکام نے آخری لمحات میں میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کورونا کے خوف سے کیا ہے اور اس کا اومان ٹیم کی پریکٹس پر اثر پڑےگا۔رپورٹ کے مطابق بی سی بی کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کی 6 روزہ شرط کے تحت میچ کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ایسا کرنے سے کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔میگا ایونٹ کی بہتری و کامیابی کے لئے میچ نہ کھیلنا زیادہ مناسب ہوگا۔
نئے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 3 اکتوبر 2021 کو عمان کے لئے روانہ ہوگی۔6 روزہ قرنطینہ ہوگا۔9 اکتوبر کو ابو ظہبی کا سفر ہوگا،وہاں 24 گھنٹے کا پھر قرنطینہ ہوگا۔اس کے بعد بنگلہ دیش ٹیم 12 اور 14 اکتوبر کو سری لنکا اورآئرلینڈ کے خلاف 2 پریکٹس میچزکھیلے گی۔یہ میچز ابو ظہبی میں ہونگ۔
ٹائیگرز اس کے بعد پھر عمان جائیں گے اور وہاں 17 اور 19 اکتبر کے ساتھ 21 اکتوبر کو اپنے کوالیفائنگ میچ کھیلیں گے۔سپر 12 میں جانے کی صوررت میں ایک بار پھر انہیں عرب امارات جانا ہوگا۔