لاہور،چٹاگرام:کرک اگین رپورٹ
Image Source Twitter
انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پوزیشن بہتر ہے۔ایک بات اور بھی ہے۔ویسے پاکستانی بیٹنگ لائن نے مایوس کیا۔146 کے آغاز کے بعد اس سے بھی کم اسکور میں پوری ٹیم گر گئی۔یہ پچ بھی ایسی نہیں تھی کہ اس پر ایسے آئوٹ ہوا جاتا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم جعلی،فضول ٹیسٹ کرکٹ،انضمام الحق ناکام پلیئرزکی بجائے کہیں اور برس پڑے۔پاکستان کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ بال سوئنگ ہو،اسپن ہو۔آپ انٹر نیشنل کرکٹ کھیل رہے ہو۔کوئی کلب کرکٹ نہیں۔جہاں بال سوئنگ ہو۔وہاں کھیلا جاتا ہی نہیں ہے۔اب شاہین کی بال ہلکی سی سوئنگ ہوئی تو بنگلہ دیش کے 3 بیٹرز کے پائوں اکھڑ گئے۔
پاکستان سرنڈر ہوگیا،بنگلہ دیش کی ناقابل یقین برتری
یہی حال پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوا۔مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ کرکٹ کہاں جارہی ہے۔صرف ہٹنگ کا ہی نام کرکٹ ہے،ٹیسٹ کھیلنے کا کوئی طریقا ہی نہیں آتا۔تیج نے 7 آئوٹ کردیئے لیکن ان کی بائولنگ کوئی زیادہ اچھی نہیں تھی۔
سابق چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ پاکستان کو جیت کے لئے بنگلہ دیش کو 100 سے 125 کے اندر آئوٹ کرنا پڑے گا۔پاکستانی اسپنرز کو بھی وکٹ لینی چاہئیں۔19 پر 4 آئوٹ کرکے پھر بھی نہ پکڑیں تو عجب ہوگا۔پاکستان مجموعی طور پر 170 تک کاہدف تو کرسکے گا۔اس سے زائد کا ہدف اس سے نہیں بنے گا۔میں حیران ہوں کہ اسپنرز ناکام ہوئے۔یہ بنگلہ دیش کی جعلی اور ایوریج ٹیم ہے۔اسے پکڑنا چاہئے۔میرا خیال ہے کہ پاکستان اسے پکڑ بھی لے گا۔
انضمام الحق کو آج کرکٹرز ،آج کی کرکٹ بری لگنی لگی ہے۔سوال یہ ہے کہ اظہر،بابر،فواد اور رضوان کی وکٹیں جیسے گریں،ان کی بھی گرفت ہونی چاہئے۔
انضمام الحق نے بھارت،نیوزی لینڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل پر بھی تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نے اننگ ڈکلیئر کرکے اچھا کیا۔بھارت اب اگلے روز کیویز کو جکڑ لے گا۔یہ مجھے پہلے ہی علم تھا۔میرا خیال ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ کل 2 سیشنز میں ختم ہوجائےگا۔