بھارت ٹاس ہارگیا. نیوزی لینڈ نے پاکستان والا فارمولہ اختیار کرلیا.
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے اہم میچ میں ایک بار پھر بھارتی بیٹنگ لائن اپ کا امتحان پڑگیا. دبئی میں اسے پھر بیٹنگ پہلے کرنی پڑے گی.
کیوی کپتان کین ولیمسن کے حق میں ٹاس گرا ہے اور اب تک کے فارمولے کے مطابق بھارت آدھا میچ ہارگیا ہے.
دونوں ٹیمیں پاکستان کے خلاف ٹاس ہاری تھیں. پہلے بیٹنگ ملی اور میچ ہاری تھیں.
یہ میچ دونوں کے لئے اہم ہے. آج کے میچ کی ناکام ٹیم پر سیمی فائنل کے دروازے بند ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے.