شارجہ،کرک اگین اسپیشل ڈیسک رپورٹنگ ٹیم
ڈیوڈ ویزا کی وکٹ پر موجودگی،پے درپے چھکوں نے کرکٹ کی بے بی ٹیم نمیبیا کو آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے سپر 12 مرحلہ میں پہنچادیا۔یہ اتنا بڑا نتیجہ ہے کہ نمیبیا میں خوشیوں کے شادیانے بج اٹھے جب کہ ٹیسٹ سٹیٹس رکھنے والی آئر لینڈ کے ملک میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں نمیبیا نے پہلے مرحلے کےے اپنے آخری ڈو آر ڈائی میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
پاکستان سپر لیگ میں شہرت پانے والے ڈیوڈویزا اپنی ٹیم کے بڑے ویزے کے حصول میں معاون رہے،ساتھ میں ان کے کپتان جرہاڈ نے بھی اہم کردار اداکیا۔ویسے تو 126 رنزکا ہدف دیکھنے میں ہی ناکافی تھا لیکن ایک ٹیسٹ سائیڈ اور ایک ایسوسی ایٹ ٹیم کے فرق سے مقابلہ کا خیال تھا۔آئرش بائولرز بھی اسی خوش فہمی میں تھے لیکن میدان میں ناکوں چنے چبانے پڑے۔
بھارت کے خلاف میچ،رمیز راجہ کا قومی کرکٹرز سے اہم خطاب،3 نئی ہدایات
شارجہ میں جمعہ کی رات جب شروع ہورہی تھی تو آئرلینڈ میں اچھا خاصا دن باقی تھا لیکن سچی بات یہ ہے کہ آئر لینڈ کا دن رات میں بدل گیا۔اوپنرز نے 25 رنزکا اسیٹنڈ دیا۔کریگ ولیمز 15 کر کے گئے جب کہ دوسری وکٹ کی شراکت میں زین گرین اور کپتان جرہارڈ نے مجموعہ 73 تک پہنچادیا۔آئر لینڈ کو قیمیتی وکٹ اس وقت ملی جب زین گرین 24 کرکے چلے گئے۔
آئرش ٹیم کے پاس یہاں سے میچ میں واپسی کا آخری موقع تھا جو ڈیوڈ ویزا نے ناممکن بنادیا۔انہوں نے انتہائی عقل مندی سے بیٹنگ کی اور اسکور کو16 اوورز میں 100 تک پہنچادیا۔وکٹیں ہاتھوں میں تھیں اور اسکور کم تھا۔چنانچہ آئرش کیمپ مکمل طور پر مایوس ہورہا تھا۔نمیبیا کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لئے 9 رنزبنانے تھے جو 9 بالز قبل ہی 2 وکٹ پر 126 رنزکے ساتھ پورے ہوگئے۔کپتان جرہارڈ ایرامس 53 اور ڈیوڈ ویزا 14 بالز پر28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 62 رنزکے اچھے آغاز،حتیٰ کہ 94 رنز 2 وکٹ ہونے کے باوجود ،گہری کھائی میں جاگری۔آخری 6 اوورز میں صرف 31 رنزبنے اور 6 وکٹیں ہاتھوں سے گئیں۔نتیجہ میں آئرلینڈ جو ایک موقع پر 150سے زائد اسکور بناتی نظر آرہی تھی۔8 وکٹ پر 125 تک محدود ہوگئی۔اوپنر پال سٹرلنگ نے 38 اور کیون اوبرائن نے25 کپتان اینڈی بلبرائن نے 21 کئے،ان کے علاوہ کوئی بھی ڈبل فیگر کو نہ جاسکا۔
نمیبیا کی جانب سے جان فریلنک نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ڈیوڈ ویزا نے 22 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔