لاہور،کرک اگین رپورٹ ،پی سی بی میڈیا ریلیز
انگلش ٹیم کل صبح پاکستان پہنچ رہی ہے۔پاکستان کی سلیکشن کمیٹی تا حال اس کے خلاف اپنے ممکنہ اسکواڈز کا اعلان نہیں کرسکی ۔سیریز ایک اور چیلنج 2 ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھی اسکواڈ کا اعلان ہونا ہے،اس کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز اور پی سی بی چیئرمین میں بدھ کا دن میٹنگ میں گزرا
آخر کار فیصلہ ہوگیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کی سہ پہر 4:30 بجے بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 ستمبر بروز جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی اس میڈیا کانفرنس کی ڈیجٹل کوریج کرے گا تاہم ویڈیو گرافرز کو ایونٹ کی کوریج کی اجازت ہوگی۔