میلبورن،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی اسٹار محمد حسنین کی ایک اور جاندار پرفارمنس،بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار رہا ہے۔میلبورن میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ میچ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن رینی گیڈز کو 129 رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 209 اسکور بنائے۔ڈینیل سیمس نے 98 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ایلکس ہیلز نے بھی 63 اسکور کئے۔
جواب میں ناکام ٹیم15 ویں اوور میں صرف 80 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔جیمز سیمور نے نمایاں 25 اسکور کئے۔باقی کوئی قابل ذکر نہ رہا۔
محمد حسنین نے22 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔سندھو اور سانگھا نے 2،2 وکٹیں لیں۔میچ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔