کرک اگین رپورٹ
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کو صفائیاں دینے لگا،اس کے سیکرٹری کا پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے رابطہ،نیک خواہشات کا اظہار۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا،سیکرٹری جے ش نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔دونوں بورڈز نے اپنے فیصلے خود کیئے ہیں۔
بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے ساتھ ہی رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دی ،کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ان کی تقرری کی مبارکباد دیتا ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔