شارجہ،کرک اگین رپورٹ
بھارت کے لئے زیادہ اچھا نتیجہ نہیں،کیویز نے نمیبین ٹیم کو ہرادیا،سیمی فائنل قریب۔ایسا لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ کو اپنے مطلوبہ نتائج پر اعتماد ہے،اسے اپنا اسکور اور نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے،یہی وجہ ہے کہ سکاٹ لینڈ کے بعد اس نے نمیبیا کے خلاف بھی بیٹنگ میں زیادہ جارحیت نہیں دکھائی ہے،اس کے باوجود اسے52 رنز کی باوقار جیت ملی ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بلیک کیپس ٹاس ہار گئے،نتیجہ میں نمیبین ٹیم نے بیٹنگ پر لگایا۔کیویز اچھا آغاز نہ سکے تو گرتے پڑتے 4 وکٹ پر 163 رنز تک گئے،اننگ کی اہم بات گلین فلپس کے 39 اور جمی نیشام کے 35 اسکور تھے،کپتان کین ولیمسن نے بھی 28 کی اننگ کھیلی۔
نمیبیا نے 164 رنزکا تعاقب تو بااعتماد کیا۔7 اوورز میں 47 اسکور کا اوپننگ سٹینڈ بہت خوب تھا،یہاں تک بھارت کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔بلیک کیپس کو پہلی وکٹ ملنے کی دیر تھی کہ اگلے 10 اوورز میں پھر بمشکل 50 رنزبنے اور 5 وکٹیں گریں۔سٹیفن بارڈ 21،وین لینگن 25 زین گرین 23 اور ڈیوڈ ویزا 16 کرسکے،نمیبیا کا 18 اوورز میں 5 وکٹ پر 102 اسکور تھا،شکست سامنے تھی۔کمزور ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر111 رنز تک محدود رہی،اس طرح بلیک کیپس 52 رنز سے کامیاب ہوئے۔ٹرینٹ بولٹ نے20 اور ٹم سائوتھی نے 15 رنز دے کر 2،2 وکٹیںلیں ۔
شارجہ،کیوی کپتان ٹاس ہارگئے،نیوزی لینڈ کو پھر بھی بڑے اسکور کا موقع دے دیا گیا
اس فتح کے ساتھ ہی کیویز کے 4 میچز میں 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں،اپنے آخری میچ میں افغانستان کے خلاف جیت کر وہ سیمی فائنل میں ہونگے،ہارنے کی صورت میں بھارت کے آخری میچ پر انحصار ہوگا،نیٹ رن ریٹ کا اہم کردار ہوگا۔اتفاق یہ ہے کہ بلیک کیپس کے 163 رنز بنائے جانے کے باوجود بھارت کو اس کم اسکور سے زیادہ فائدہ نہیں ہوا کیونکہ نیوزی لینڈ نے اچھے مارجن سے کامیابی اپنےنام کی ہے۔