کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹی 20 کپ ایک وجہ سے بڑا ہائی لیول شو ہے۔پاکستان اور بھارت کا ایک کرکٹ میچ کئی میگا ایونٹ پر بھاری ہے،آنے والے ایونٹ میںیہ دونوں ٹیمیں ایک سے زائد بار آمنے سامنے آسکتی ہیں۔ایک گروپ میں ہونے کی وجہ سے پہلا میچ تو کنفرم ہے اور دوسرا میچ اگر ہوا تو وہ فائنل کا ہی ہوسکتا ہے۔ایسا ہونے کی صورت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2017 اور بھارت ورلڈ ٹی 20 2007 کی یادیں تازہ کرنے کی بھر پور کوشش کرے گا۔
بھارت کا ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں میچز کا پروگرام
بھارت بمقابلہ پاکستان،24 اکتوبر،دبئی،رات 7 بجے
بھارت بمقابلہ نیوزئ لینڈ،31 اکتوبر،دبئی،رات 7 بجے
بھارت بمقابلہ افغانستان،3 نومبر،ابوظہبی،رات 7 بجے
بھارت بمقابلہ ،کوالیفائر ،5 نومبر،دبئی،رات 7 بجے
بھارت بمقابل کوالیفائر،8 نومبر،دبئی،دوپہر2 بجے
ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھارت کے شیڈول پر خاص نظر رہی ہے۔پہلے مشکل میچ کے بعد اسے ایک ہفتہ کا آرام ملا ہے۔پھرترتیب کے ساتھ اس کے آسان ہوتی ٹیموں سے میچز رکھے گئے ہیں۔ایسا شیڈول کسی بھی ٹیم کو اپنی حکمت عملی میں بروقت تبدیلی کا موقع فراہم کرتا ہے۔بہر حال روایتی حریفوں کی جنگ نہایت اہمیت کی حامل ہوگی۔یہاں نیوزی لینڈ ایک بڑا خطرہ ہے،اسی طرح کوالیفائر میں سے ایک ٹیم چیلنج ہوگی