کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکار کے بعد پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا پہلی بار شدید رد عمل آیا ہے،تمام جملوں میں انہوں نے ایسے طنز کے نشتر چلائے ہین کہ سمجھنے والے بلبلا اٹھیں گے۔حقیقت میں وہ لوگ سب سمجھتے ہیں کہ جن کی دنیا اور خطے کے حالات پر نظر ہے۔وہ جانتے ہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے۔وسیم اکرم بھی ان میں شامل ہیں۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہےکہ ساری زندگی بھیڑ بننے سے بہتر ایک دن شیر بننا بہتر ہے۔بدقسمتی سے ہم ایک ایسی دنیا مین رہتے ہیں،جہاں دہشت گردی کا خطرہ ہر وقت ہے اور ہر ملک میں برابر موجود ہے ۔وسیم اکر کے یہ جملے بھی واضح ہیں،اس سے اگلے جملے تو محسوس کرنے والوں کے لئے تھپڑ کی مانند ہیں۔
وسیم اکرم نے مزید یوں بولا ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کروں گا جو کسی کے لئے ہر وقت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے اور ایسا کچھ کرنے کے لئے کوئی اور تیار نہیں ہوتا۔وسیم اکرم نے یہ باتیں پاکستان کی دی جانے والی قربانی کے تناظر میں کی ہیں۔سابق پاکستانی کپتان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے منسوخ کرنے پر اتنا سخت رد عمل نہیں دیا تھا۔انگلینڈ کے انکار کے بعد وسیم اکرم بھی غصہ میں آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے انکار کیا ہے۔سابق پیسر وقار یونس کہتے ہیں کہ عزت کے ساتھ جینے کا وقت ہے ۔پاکستان کی سر بلندی کے لئےآخری حد تک جائیں گے۔ورلڈ ٹی 20 کے لئے ہر پاکستانی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرے۔