برسبین،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ سے اپنے سینئر پیسر جمی اینڈرسن کو باہر بٹھانے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ایشز کا آغاز کل 8 دسمبر سے ہورہا ہے۔برسبین کے گابا گرائونڈ میں میدان سجے گا۔دونوں ٹیموں نے اپنے حتمی پلیئرز کلیئر کردیئے ہیں۔
انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ اور پوری دنیا میں تیسرے زیادہ وکٹ لینے والے تجربہ کار بائولر جیمز اینڈرسن کو پالیسی کے تحت سائیڈ لائن کیا گیا ہے،ان کی نگاہیں ایڈیلیڈ کے ڈے نائٹ ٹیسٹ پر مرکوز ہیں۔
ایشز کا کل آغاز،انگلینڈ ایک عشرے سےآسٹریلیا میں سنگل ٹیسٹ بھی نہ جیت سکا،گابا بھی ناقابل تسخیر
دوسری جانب ایشز کے براڈ کاسٹرز نے پرتھ سے منتقل ہونے والے ٹیسٹ کو سڈنی یا میلبورن میں کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا 5 ویں ٹیسٹ کو ہوبارٹ میں کروانا چاہتا ہے۔36 گھنٹے قبل ویسٹرن آسٹریلیا کے دبائو،قوانین کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے یہ ٹیسٹ پرتھ میں نہ کروانے کا اعلان کیا تھا۔
ادھر بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں ان فٹ ہونے والے کیوی کپتان انٹر نیشنل مقابلوں سے مزید 2 ماہ کے لئے باہر ہوگئے ہیں۔اس طرح کین ولیمسن کی بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔