میلبورن،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف کا بگ بیش لیگ میں ناقابل یقین کیچ،آسٹریلوی کپتان برہم ہوگئے۔حارث رئوف نے آسٹریلین محدود اوورز ٹیم کے کپتان کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر ان سمیت کو حیران کردیا،ایرون فنچ آئوٹ قرار دیئے جانے پتر ناخوش تھے،بڑبڑاتے میدان سے گئے،انہیں شاید یقین ہی نہیں تھا۔
میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن رینی گیڈز کی بیٹنگ جاری تھی،میلبورن سٹارز پہلے کھیل کر صرف 126 ہی اسکور کرپائے تھے،بظاہر آسان ہدف تھا،ایرون فنچ 50 پر کھیل رہے تھے،کہیں زیادہ بالیں باقی تھیں،کہیں کم اسکور رہ گئے تھے کہ ایسے میں میدان میں سنسنی پیدا ہوگئی۔کونیل کی بال پر فنچ نے مڈآف کے اوپر چھکا لگانے کی کوشش کی،وہاں موجود حارث رئوف نے بائونڈری لائن کے قریب اچھل کرکیط پکڑا،اپنا آپ سنبھالتے ہوئے وہ بائونڈری کے باہر گرنے لگے تھے کہ اپنے پائوں کو بائونڈری لائن سے جس طرح بچایا ،قابل دید تھا،یہی نہیں پھر وہ عدم توازن کے باعث بائونڈری سے باہر جانے لگے تو اچھلتے ہوئے انہوں نے بال فضا میں اچھالی،باہر پائوں رکھ کر واپس میدان میں آئے اور کیچ پکڑ لیا۔
یہ ایک ناقانل یقین اور مشکل ٹاسک تھا،تھرڈ امپائر کو فیصلے میں شدید مشکلات پیش آئیں،امپائرز نے جانچ پڑتال کرکے آخر کار کیچ قرار دے دیا،اگلا اوور حارث کا آیا ،انہوں نے محمد نبی کو بولڈ کر کے سنسنی پھیلادی،ایک آسان میچ کو مشکل بنادیا۔ رینی گیڈز نے آخرکار میچ18 ویں اوور میں جیت لیا۔