برج ٹائون،بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
دفاعی چیمپئن انگلینڈ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ْکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے گروپ 2 سے انگلینڈ امریکا کو دس وکٹ کے بھاری مارجن سے ہراکر سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرگیا ہے۔
برج ٹائون میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے کھلایا جو ایک موقع پر 18 اوورز میں 5 وکٹ پر 115 اسکور کرچکا تھا لیکن اس کے بساتھ ہی 18 ویں اوور کی آخری بال پر چھٹی وکٹ گری اور پھر کرس جارڈن نے 19 ویں اوور کی 5 بالوں پر 4 وکٹیں گرا کر امریکا کی اننگ 115 پر تمام کردی۔آسان الفاظ میں 6 بالز میں اس کی 5 وکٹیں گریں۔کرس جارڈن نے ایونٹ کی تیسری اور اوور آل ٹی 20 ورلڈکپ کی 9 ویں ہیٹ ٹرک کی۔
کرس جارڈن نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جوفرا آرچر اور سام کرن نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف صرف 9.4 اوور میں مکمل کرکے 10 وکٹوں کی بڑی جیت نام کی۔جوس بٹلر نے ہاف سنچری مکمل کی۔وہ 38بالز پر83 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔فل سالٹ نے 25 رنز کئے۔
اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ کی سپر 8 مہم 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 1.99 نیٹ رن ریٹ پر ختم ہوئی اور اس کی پہلی پوزیشن ہوگئی ہے۔اس کا نیٹ رن ریٹ اتنا زیادہ ہے کہ جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ کا کوئی بھی نتیجہ اس کےلئے خطرہ نہیں ہے،اب انگلینڈ کی سیمی فائنل سیٹ یقینی ہوگئی ہے۔انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ ویسٹ انڈیز کے 1.81 سے بہتر ہوگیا۔