ملتان،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹیسٹ،بابر اعظم پر کس نے کراس کا نشان لگایا،شاہین کو کون نکال رہا،کس کی انٹری۔جیسا کہ گزشتہ روز رپورٹ ہوچکا کہ ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بابر اعظم کو ڈراپ کیا جارہا ہے اور شاہین آفریدی پر بھی کراس ہے۔ایسے میں لاہور سے مزید سنسنی خیز اطلاعات ہیں۔
سابق کپتان اور اب تک کے سب سے بڑے نام بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کی سفارش عاقب جاوید اینڈ کمپنی کی ہے،جنہوں نے جمعہ کو پاکستان کی تاریخی شکست کے فوری بعد 3 سال کیلئے چارج سنبھالا ہے اور پہلا اجلاس ہی لاہور میں کرلیا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ،پی سی بی اجلاس ختم،اسکواڈ فائنل،سخت فیصلے
ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ کپتان اور کوچ اس رائے کے خلاف ہیں اور وہ بابر کو ایکم موقع دینے کے خواہش مند ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ہاف درجن سلیکشن پینل میں اکثریت بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کا زہن رکھتی ہے۔اس کیلئے ملتان میں کوچ اور کپتان کے ساتھ ٹیم منیجمنٹ کو آگاہ کیا۔واپس لاہور جاکر پی سی بی اعلیٰ کمان کو بھی اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔
سلیکٹرزملتان سے واپس لاہور طلب،چیئرمین پی سی بی کا ہنگامی اجلاس،بابر کے ساتھ شاہین پر بھی کراس
نئے تشکیل شدہ سلیکشن پینل میں عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی، سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار، تجزیہ کار حسن چیمہ اور اس فارمیٹ کے کپتان اور ہیڈ کوچ شامل ہیں جس کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ تاہم، یہ سمجھا جاتا ہے کہ جمعہ کو ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں مسعود اور گلسپی شامل نہیں تھے۔ سلیکٹرز نے کپتان اور کوچ کے ساتھ ساتھ پی سی بی کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سے ملاقات کے لیے ہفتہ کو ملتان کا سفر کیا۔ ہفتے کے روز ہونے والی میٹنگ میں خیال کیا جاتا ہے کہ کچھ رہنما بابر کو اسکواڈ میں رکھنے کے حق میں تھے لیکن اکثریت کی رائے ڈراپ کرنے کے حق میں تھی۔
بابر اعظم پہلی بار ڈراپ یا،فیصلہ کرلیا گیا
دو اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ ایک بار پھر سپن ٹریک کو لے کر 15 اکتوبر کو ملتان ٹیسٹ میں اترنے کا امکان ہے۔