ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
Image by PCB
ایک اور میچ،ایک اور خطرناک پچ،بنگلہ دیش کو 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بچانے کا چیلنج درپیش،پاکستان کے لئے ایک بار پھر خطرناک حالات میں میچ جیتنے اور سیریز کو یہاں پر ہی پکا کرنے کا مشن مکمل کرناہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی 20 میچ آج 20 نومبر بروز ہفتہ کو دوپہر ایک بجے شروع ہورہا ہے۔
شعیب اختر نے حسن علی کو ان کی اہلیہ کے ہاتھ پیغام بھجوادیا
میچ سے قبل ٹاس ہوگیا ہے،پہلے میچ کی طرح اس بار بھی ٹاس بنگلہ دیشی کپتان محمو داللہ نے جیتا ہے،انہوں نے وہ فیصلہ کیا جو بنگلہ دیش سائیڈ نے جمعہ کو پہلے میچ میں بیٹنگ کا اعلان کرکے کیا تھا۔مطلب ایک بار پھر بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرے گا،ادھر بابر اعظم نے ایک بار پھر وہی بات کی ہے کہ یقینی طور پر اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پاکستان ہی پہلے بائولنگ کرتا۔ایک بار پھر بنگلہ دیش نے پاکستانی کپتان کی خواہش کے مطابق پہلے بیٹنگ کرلی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے
پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان اور شعیب ملک شامل۔خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین آفریدی ، وسیم جونیئر اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
جمعہ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹ پر 127 اسکور بنائے تھے۔پاکستان نے بہت مشکلات کے بعد 6 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔