رانچی،کرک اگین رپورٹ
Image twitter
دوسرا ٹی 20 آج،کیویز کی عزت اور کوہلی کا بڑا ریکارڈ دائو پر لگ گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے اہم لمحہ،بھارت کے خلاف دوسرا ٹی 20 انٹر نیشنل میچ آج جمعہ 19 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا،بھارت کے اس میدان میں پہلی بار مکمل طور پر فل پیک ہائوس ہوگا۔ایسے میں ایک جاندار مقابلہ کی توقع ہے۔
پاکستان کے خلاف سیریز سے کچھ دیر قبل بنگلہ دیش کرکٹ میں نیا کٹا کھل گیا
کیویز یہ میچ ہارے تو سیریز 0–2 سے کھودیں گے،بھارت یہ لمحہ آج ہی امر کرنا چاہے گا،اس لئے بھی کہ اسے ورلڈ ٹی 20 کپ کی شکست قبول نہیں ہورہی ہے۔کیویز کے لئے یہ لمحات اس لئے بھی اہم ہونگے کہ اتوار کو اسے آسٹریلیا سے ورلڈ ٹی 20 کپ فائنل میں شکست ہوئی ہے۔اس کے ٹھیک 3 دن بعد نئی سیریزکے پہلے میچ میں ہارمقدر بنی اور اب اگر جمعہ کو یہ میچ بھی ہاردیا تو ایک قسم کی دوسری ٹرافی 6 روز میں اس کے ہاتھ سے پھسل جائے گی۔
یہ میچ بھارت کے سابق ٹی 20 کپتان ویرات کوہلی کے لئے یوں کڑوا گھونٹ ثابت ہوسکتا ہے کہ ان کی ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں ایک بادشاہت کا خاتمہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو صرف 11 رنزکی ضرورت ہے کہ وہ یہ بنالیں۔دنیا میں ٹی 20 انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بیٹر بن جائیں گے،پھر ویرات کوہلی کے بنائے گئے3227 رنز ٹاپ اسکور نہیں رہیں گے۔
بلیک کیپس اور بلیو کیپس کا میچ شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔یہ 3 میچزکی سیریز ہے۔کیویز واپسی کرکے سیریز برابر کرکے فیصلہ کن میچ کو مزید یاد گار بناسکتے ہیں۔ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔