پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد کسی بھی ایشیائی ٹیم کے حوالے سے کسی بھی ملک کی باہمی سیریز ملتوی کی گئی تو ایشین کرکٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے ایک سخت اور مضبوط آواز بلند ہوگی اور ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے لئے پاک بھارت بورڈز میں مثبت بات ہوئی ہے اور دونوں بورڈز کافی قریب آئے ہیں.
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے بعد وطن واپس آگئے ہیں. رمیز راجہ نے تصدیق کی ہے کہ 2023 کا ایشیا کپ 50 اوورز فارمیٹ میں کھیلا جائے گا.پاکستان کی میزبانی میں یہ ستمبر میں ہوگا اور اگلے سال ستمبر میں 20 اوورز فارمیٹ کا ایشیا کپ سری لنکا میں منعقد ہوگا.
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پاک بھارت سیریز کی فوری بحالی ممکن نہیں ہے. اس پر بہت کام ہونا ہے لیکن بورڈز سطح پر بہت مثبت بات چیت ہوئی ہے. میں نے بی سی سی آئی صدر ساروگنگولی اور سیکرٹری جے شا کو واضح کیا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے کیا کچھ ضروری ہے.
ایشین کرکٹ کونسل کو متحد کیا ہے اور جو بھی معاملات ہونگے اس پلیٹ فارم سے ہونگے. پاکستان اور بھارت کے سیاسی حالات 2023 میں درست نہ ہوئے اور ٹیم پاکستان نہیں آئی تو ایونٹ دبئی جاسکتا ہے اس کا فیصلہ اے سی سی کرے گی. رمیز نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کی باہمی سیریز کے التوا یا منسوخی پر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے آواز بلند ہونی چاہئے. آئندہ ایسا ہوگا.
Related Posts
Add A Comment