Image source :Twitter
کراچی،پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کرکٹ میں آنے کی دعوت دے دی،ساتھ ہی کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کرکٹ کے فروع میں حصہ لے اور پاکستان کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار اداکرے۔پی سی بی چیئرمین ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں۔کاروباری افراد سے ملاقات کے اگلے روز منگل 5 اکتوبر کو انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور وہاں خطاب بھی کیا۔رمیز راجہ کی پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کرکٹ میں آنے کی دعوت،کچھ عجب باتیں بھی کیں۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ آئی سی سی فنڈز پر چل رہی ہے۔ملک میں کرکٹ سرمایہ کاری کم ہے۔اس کی وجہ سے بورڈ اور کرکٹ بھی دبائو میں رہتی ہے۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ ختم کیا ،پی سی بی اور پاکستان کرکٹ اگر مالی طور پر طاقتور ہوتے تو یہ ٹیمیں ایسے فیصلے نہیں کرتیں۔ملک کی معیشت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔دیگر ممالک نے کرکٹ پر بھی سرمائی کاری کر رکھی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی اس حوالہ سے اپنا کردار دا کرے۔
رمیز راجہ کا یہ دورہ اور باتیں ایک خاص پوائنٹ پر تو سمجھ آتی ہیں لیکن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے ختم ہونے کو براہ راست اس سے جوڑنا اچھا نہیں ہوگا۔اس سے تو یہ پیغام جائے گا کہ ان دونوں ٹیموں نے درست فیصلہ کیا ہے اور خرابی پاکستان کرکٹ اور پاکستان سسٹم میں ہے۔