دبئی،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا سپر 4 کا چیمپئن،پاکستان ہارگیا،فائنل کا دھڑکا۔ایشیا کپ سپر 4 کی چیمپئن سری لنکا۔ایونٹ کا افغانستان کے خلاف شکست سے آغاز کرنے والی ٹیم کا فاتحانہ نوٹ پر اختتام۔پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر کی ٹیم کے طور پر فائنل میں انٹری،پاکستان کو آخری میچ میں 5 وکٹ کی شکست ہوگئی۔دوسری پوزیشن کے ساتھ فائنل میں اب قدم رکھے گی۔
جمعہ کو دبئی میں گرین کیپس کی بیٹنگ ریت کی دیوار،گزشتہ میچ کی کاپی ثابت ہوئی ہے۔افغانستان کے خلاف صرف 129 رنزکے جواب میں 118 پر 9 وکٹ گنوانے والی ٹیم کے لئے ہدف بمشکل ممکن ہوا تھا،وہی عکس آج دکھائی دیا ہے۔
سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھلایا۔عثمان قادر اور حسن علی کی واپسی نے بیٹنگ لائن برابر ہی کردی۔ٹیم پورے اوورز نہ کھیل سکی اور 121 کے قلیل اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔اس بار 28 رنزکا اچھا آغاز کیا تھا۔اس کے باوجود 62 تک ایک آئوٹ تھا۔مزے کی بات یہ ہے کہ اس بار بابر اعظم آئوٹ ہونے والے پہلے پلیئر تھے نہ دوسرے لیکن 62 پر ایک وکٹ کے بعد اگلی9 وکٹوں کے ہوتے ہوئے مزید 62 اسکور نہ بن سکے۔رضوان 14 اور فخرزمان 13 رنزبناسکے۔بابر اعظم اپنی فارم بحالی کے چکر میں 29 بالز کھیل کر بھی لمبی اننگ نہ کھیل سکے۔30 پرڈی سلوا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد لائن لگ گئی۔افتخار احمد 13خوشدل شاہ 4 کرسکے۔اصل رگڑا تب لگا جب آصف علی اور حسن علی صفر کی ہزیمت کا شکار ہوگئے۔محمد نواز نے 26 رنزکے ساتھ مدافعت کی لیکن باقی پلیئرز چلتے بنے،۔ٹیم17 ایکسٹراز کی مدد سے 121 رنزبناسکی۔سری لنکا کے ہاسارنگا ڈی سلوا نے صرف 21 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں پاکستان نے پاکستانی بائولرز نے 2 پر 2 اور 29 رنز تک 3 آئوٹ کرکے سنسنی پھیلادی لیکن کم اسکور،سری لنکن بیٹنگ کے اچھا ہونے کے باعث معاملہ حل نہ ہوا۔آئی لینڈرز نے اسکور 5 وکٹ پر 18 گیندیں قبل پورا کردیا۔اوپنر پتھم نشانکا نے شاندار بیٹنگ کی ،55 رنز پر باقابل شسکت آئے۔ اور کوشال مینڈس اور گونا تھیلاکا صفر پر گئے۔
فارم کی ٹینشن،ایک کی کپتانی گئی،دوسراریٹائر،تیسرا جانے والا،بابر اعظم پریشان
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 2 وکٹیں لیں۔ محمد حسنین نے بھی2 وکٹ لیں۔
سری لنکا نے اپنی برتری واضح کی ہے لیکن فائنل پاکستان اور سری لنکا میں اتوار 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔