ابو ظہبی، کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
سلو آغاز کے بعد تیز ترین لاٹھی چارج،محمد رضوان کے آخری اوور میں بنائے گئے 24 رنز کی مدد سے پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لئے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے. نمیبین گیند باز اننگ کے پہلے 10 اوورز میں چھائے ہوئے تھے لیکن وکٹ نہ لینے کے باعث آخری 10 اوورز میں فائدہ نہ لےسکے.
بابر اعظم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پریکٹس کے لئے تھا. انہوں نے رضوان لے ساتھ مل کر 113 رنز کا سٹینڈ دیا لیکن 15 واں اوور چل رہاتها. 122 پر نئے بیٹر فخر زمان بھی 5 کرکے چلے گئے. بابر نے 70 رنز کے لئے 49 بالیں کھیلیں. کوئی چھکا نہ لگاسکے. 7 چوکے لگائے. اسکے بعد حفیظ آئے. انہوں نے ایونٹ میں پہلی بار تیز ہٹنگ کی اور وہ 16 بالز پر 32 کرکے ناقابل شکست گئے. رضوان نے 50 بالز پر 79 کی قیمتی ناٹ آئوٹ اننگ کهیلی. 50 بالز کا سامنا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر نے 4 چھکے اور 8 چوکے رسید کئے.