میلبورن،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کے سلو اوور ریٹ پر نافذ کئے گئے جرمانوں کو سخت قرار دیتے ہوئے نرمی کا مطالبہ کردیا ہے،ادھر انگلینڈ کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والے ایشزکے تیسرے ٹیسٹ سے بھی جوش ہیزل ووڈ باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ایک مشکل ترین فارمیٹ ہے،پلیئرز اپنی پوری کوشش میں ہوتے ہیں کہ پوری دنیا کو بہترین کھیل دکھائیں،اس دوران اوورز کو مقررہ وقت پر مکمل کروانے کی پوری کوشش ہوتی ہے،ایسا ہی ایک نظارہ ایڈیلیڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں دیکھنے کو ملا،جب آسٹریلیا اور انگلینڈ نے اوور ریٹ کنٹرول رکھا۔یہ آئی سی سی کی اچھی کوشش ہے،ا س سے وقت کی تکمیل ممکن ہوتی ہے اور کھیل میں تھوڑی تیزی کا احساس بھی ہوتا ہے۔
نک ہاکلے نے اس تعریف کے بعد آئی سی سی کی گرفت بھی کی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانے سخت ہیں،ان کو نرم ہونا چاہئے۔
شکست کے ساتھ انگلینڈ پر نئی مصیبت،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ،5 پوائنٹس کی کتوتی
برسبین کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ کیا تھا۔5 اوور سلو ہونے پر پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کاٹے تھے،بعد میں آئی سی سی نے تیکنیکی ایشو کو بنیاد بناکر کہا تھا کہ یہ 5 نہیں 8 اوورز سلو تھے،نتیجہ میں مزیسد 3 پوائنٹس کی کٹوتی ہوئی تھی۔
ایشز کا تیسرا اور اہم ترین میچ باکسنگ ڈے کو شروع ہورہا ہے،اس میچ کے لئےٹیموں کی حتمی لائن اپ مکمل ہورہی ہے۔آسٹریلیا نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ سے جوش ہیزل ووڈ کو باہر ہی رکھا ہے،البتہ کپتان پیٹ کمنز کی واپسی ہوگئی ہے۔