کرک اگین رپورٹ
ہر طرف ڈائیو،پھسلن یا فراری کا دن ہے،ہوبارٹ ٹیسٹ میں پہلے انگلش بائولر کو پچ پر پیار آیا تو پہلے سیشن کے اختتامی لمحات میں آسٹریلین بیٹر لبوشین کا میٹر گھوم گیا،وہ بھی اس عشق میں اپنی وکٹ گنواگئے،ادھر افغان اسپنر راشد خان کو بھی آئی پی ایل میں گھومنے کا ،پھسلنے کا شوق چرایا ہے۔
نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا خطرات میں،کینگروز کی پاکستان آمد پر اثرات کا امکان
ہوبارٹ ٹیسٹ کے پہلے روز پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کے بائولر سٹورٹ براڈ بال کرنے کے بعد پچ پر ایسی گرے کہ سیدھے سیدھے ڈائیو کرکے وکٹ سے پیار کرگئے۔
پہلے سیشن کے آخری لمحات میں آسٹریلیا کے بیٹر لبوشین کے ساتھ بھی ہی ہوا،اس بار بھی بائولر سٹورٹ براڈ تھے،لبوشین نے حماقت کی انتہا کی،آگے ہوکر لیگ سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش میں سلو بال پر بولڈ ہوئے،کھیلنے کی کوشش میں وہ بھی اوندھے منہ پچ پر گرے تھے۔آسٹریلیا نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفہ تک 4 وکٹ پر 85 اسکور بنالئے تھے۔
ادھر افغان اسپنر راشد خان بھی کمال نکلے،انہیں آئی پی ایل کی نئی فرنچائز سے عشق کرنے کا شوق چرایا ہے،انہوں نے لکھنو فرنچائز سے معاہدہ کرلیا ہے۔
ادھر آسٹریلیا حکومت بد اخلاقی کی انتہا پر پہنچ گئی ہے،آسٹریلین عدالت سے ریلیف ملنے کے باوجود ٹینس اسٹار سربین جوکووچ کا ویزا ہی منسوخ کردیا ہے،ٹینس پلیئر اب آسٹریلین اوپن میں شرکت تو دور،گھومنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں،انہیں آسٹریلیا سے نکالا جارہا ہے۔