ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
Image Source ,Daily Mail
آسٹریلیا کے کل تک کے کپتان ٹم پین جہاں آج کپتانی سے گئے،وہاں ٹیم سے ڈراپ ہیں،ساتھ میں انہیں ایک اور صدمہ کا بھی سامنا ہے۔ان کی اہلیہ اس وقت ان سے الگ اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک الگ تھلگ گھر میں وقت گزار رہی ہیں،اس سے اندازا ہوتا ہے کہ سابق آسٹریلین ٹیسٹ کپتان کی ازدواجی زندگی بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔
ٹم پین کو سیکسی میسجز لے ڈوبے یا کچھ اور،آسٹریلیا کا نیا ٹیسٹ کپتان فائنل
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ٹم پین کی اہلیہ بونی پین اپنے ایک دوست کے ساتھ ہوبارٹ کے جنوب میں واقع اپنے ہالیڈے گھر میں وقت گزار رہی ہیں،ایک روز قبل وہ جباپنے خاندانی گھر سے باہر نکلیں تو نہایت ہی مایوس دکھائی دیں۔2 بچوں کی ماں نے ایک معنی خیز کتاب پڑھتے تصویر،اپنے دوست کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو بذات خود ایک پیغام ہے۔کتاب نسوانی حقوق کے حوالہ سے ہے۔
ساتھ میں کچھ تصاویر ایسی بھی ہیں کہ جہاں ان کے شوہر ہیں،بیٹا بیٹ اٹھائے ہوئے ہے۔کچھ باتیں ایسی بھی محسوس ہوئی ہیں کہ اس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ وہ بدستور اپنے شوہر ٹم پین کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ٹم پین نے 2017 میں اپنی ہوم کرکٹ تسمانیہ کی سٹاف گرل کو جنسی پیغامات بھیجے،ایسی تصاویر اور جملے استعمال کئے جو عام حالات میں بڑا جرم سمجھے جاتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں 2018 میں جب ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا تھا تو اسے علم نہیں تھا۔اب جب کہ یہ سب واضح ہوا تو ٹم پین نہ صرف استعفیٰ دے گئے بلکہ کرکٹ بھی چھوڑ دی ہے۔یہ ایسے حالات ہیں جو قدرے غیر معمولی ہیں۔سمجھا جاسکتا ہے کہ 2 بچوں کی ماں اپنے شوہر کے ساتھ اختلاف ہونے کے باوجو انتہائی قدم نہیں اٹھائے گی۔