کرک اگین خصوصی رپورٹ
ایک روز قبل اپنے سابقہ نیشنل اور موجودہ کائونٹی کوچ مکی آرتھر سے راہیں جداکرنے والے پاکستانی اوپنر شان مسعود کی اگلی نئی ڈیل کی ابتدائی تفصیلات آگئی ہیں۔شان مسعود جنہوں نے رواں سیزن ڈربی شائر کے لئے کھیلا ہے،وہ اب ایک اور کائونٹی یارک شائر سے معاہدہ کرنے لگے ہیں۔ابتدائی بات چیت طے ہے۔یارک شائر وہی کائونٹی ہے جس پر نسل پرستانہ الزامات لگے اور اس وقت 20 ملین ڈالرز خسارے کا شکار ہے۔
ایشیا کپ ،پاکستان کو بڑا جھٹکا،شاہین آفریدی باہر
شین واٹسن نے ابھی بھی ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹر قرار دے دیا ۔1001 دن گزرگئے۔کوہلی کوئی سنچری نہ کرسکے۔آئی سی سی رینکنگ سے باہر ہونے کے قریب ہیں۔
آئی سی سی ریویو میں سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر نے بابر اعظم کو نمبر 2 پوزیشن پر رکھا ہے۔
سٹیون سمتھ کو تیسرے اور جوئے روٹ اور کیوی بیٹر ولیمسن کو آخری 2 نمبرز پر رکھ کر ٹاپ 5 پلیئرز فائنل کردیئے ہیں۔
قومی اسکواڈ کا روٹرڈیم اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگیا۔تین گھنٹے پر مشتمل سیشن میں کھلاڑیوں کی بھرپور نیٹ پریکٹس رہی۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین سیریز کا آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
شاہین آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کی خبر بھارتی میڈیا میں نمایاں جگہ بناگئی ہے،اسے روٹین نیوز میں بریکنگ نیوز کے طور پر نشرکیا گیا ہے۔ساتھ میں اس پر ان کی خوشی بھی دیکھنے لائق رہی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف 162 رنزکے تعاقب میں 91 پر 3 وکٹ کھوچکی ہے۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کادوسرا میچ ہرارے میں جاری ہے۔