دبئی ،لندن:کرک اگین رپورٹ ،پی سی بی میڈیا ریلیز
شاہین آفریدی کی انجری نہایت تشویشناک ،لندن روانہ،معاملہ سنگین ہوگیا ہے۔ریکوری میں وقت لگ سکتا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے. چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا فاسٹ باؤلر کی بہتری کے لئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا. وہ پرامید ہیں کہ فاسٹ باؤلر آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی آج لندن روانہ ہوں گے. وہ وہاں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے. پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں ڈاکٹر امتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈآف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپر فٹ بال کلب لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاونٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
شاہین آفریدی کو پی سی ایل ٹئیر مسل انجری ہے. وہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے. توقع ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے. ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔