کرک اگین رپورٹ
شاہین آفریدی کا کائونٹی معاہدہ یا ملکی عزت کا سودا،انگلینڈ جانے سے پہلے ہزار بار سوچ لیں۔پاکستان کرکٹ کے میڈیم پیسر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کائونٹی کا معاہدہ کر لیا۔انہوں نے 2022 کے سیزن کے لئے مڈل سیکس سے معاہدہ کیا ہے۔21 سالہ پیسر نے بڑے فخر سے اعلان کیا ہے کہ وہ کائونٹی میں قدم رکھنے اور کھیلے کے لئے نہایت ہی بے چین ہیں۔لیفٹ ہینڈ پیسر کے معاہدے میں جولائی 2022 تک کا پروگرام شامل ہے جس میں وہ کائونٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ ہر دو قسم کی کرکٹ کھیلیں گے۔
پاکستان کے لئے 19 ٹیسٹ میچزمیں 76 وکٹیں، لینے والے بائیں ہاتھ کے پیسر نے30 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز اور 28 ایک روزہ میچ کھیل رکھے ہیں۔ورلڈ کپ 2019 سمیت گزشتہ 3 سال سے انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں لیکن اس معاہدے کی خوشی ملاحظہ فرمائیں کہ مجھے ہوم آف کرکٹ میں کھیلتے ہوئے بڑا فخر ہوگا۔شاہین آفریدی کا کائونٹی معاہدہ یا ملکی عزت کا سودا،انگلینڈ جانے سے پہلے ہزار بار سوچ لیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے یہ سب کرنے اور بولنے سے پہلے یہ سوچا ہے کہ اسی انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ کیا کیا ہے؟ اس سال جو سیریز منسوخ کی ہے،اس میں شاہین آفریدی نے بھی کھیلنا تھا لیکن کھیل چھوڑیں،پاکستان کرکٹ بھی چھوڑیں ،ملکی عزت اور وقار کے ساتھ جو کھلواڑ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے کیا تھا،اس پر شاہین نے کیا سوچا،آنکھیں بند کر کے ایسے معاہدہ کیا کہ جیسے کیا مل گیا اور ایسے خوشی ظاہر کی کہ جیسے اصل کرکٹ ہی اب ملی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو چاہئےکہ اس معاہدے کو ذہنی طور پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مشروط کریں،اگلے سال اپریل تک پی سی بی اور ای سی بی 2022 کے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کو قانونی شکل دے چکے ہونگے،اس میں کچھ سکیورٹی محسوس ہوتو کھیلیں،ورنہ ان سمیت تمام پاکستانی پلیئرز انگلینڈ کی کائونٹی کرکٹ چھوڑدیں۔اسی میں بہتری ہوگی۔اس سے کہیں پہلے شاہین کو یہ بھی علم ہوجائے گا کہ آسٹریلیا نے فروی 2021 میں پاکستان کا دورہ کیا ہے یا نہیں۔اگر نہیں کیا تو سمجھ لیں کہ آگے بھی کیا ہونے جارہا ہے۔