لاہور،کرک اگین رپورٹ
شاہین کی جگہ ایشیا کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں کون۔پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کا نیدرلینڈز جانا کام نہ آیا،ساتھ میں ان کو تیسرے ون ڈے میچ میں کھلانے کا منصوبہ بھی ختم ہوا۔
پاکستان کے لئے ایشیا کپ کے مرکزی کھلاڑی شاہین آفریدی کا باہر ہونا نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنے مرکزی پیسر جسپریت بمراہ سے محروم ہوچکی ہے۔
سول یہ نہیں ہے کہ شاہین شاہ بہت افسردہ ہیں،سوال یہ بھی نہیں ہے کہ ان کو تسلی کیسے دی گئی۔سوال یہ ہے کہ پاکستان اب کیا کرے گا۔شاہین کا متبادل کون ہوگا۔
ایشیا کپ ،پاکستان کو بڑا جھٹکا،شاہین آفریدی باہر
پی سی بی نے لیفٹ آرام پیسر محمد عامر کو سائیڈ لائن کررکھا ہے۔مزید کوئی بائولر شاہین کے لیول کا اسکواڈ میں نہیں ہے۔
کیا پی سی بی منیجمنٹ محمد عامر کو کھلانے کا فیصلہ کرسکتی ہے؟ شاہین کے بغیر پاکستان کے دیگر بائولرز اتنے موثر ثابت ہونگے۔
کرک اگین کا ماننا ہے کہ لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کو موقع دیں۔وہ اپنی سوئنگ گیند بازی کے ساتھ موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔لے دے کے اگر تان ٹوٹی واپس حسن علی پر،تو صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہوگی۔