دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ سے قبل پاکستان کو جھٹکا ،بھارت کے خلاف کانٹے کے میچ سے اہم پیسر باہر۔شاہ نواز دھانی بھارت میچ سے ہی نہیں،ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
شاہنواز دھانی کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ یہ ہے کہ
شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ وہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
چونکہ یہ ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے، لہٰذا میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی، جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔