ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔شروعات پھر اچھی،انجام خداجانے،پہلا دن پاکستان،کامران کے نام،مکی آرتھر کی مبارکباد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شروعات اچھی،انجام خداجانے۔پاکستان نے بے انتہا خدشات سے بھری پچ پر دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز اپنے نام کرلیا ہے۔پورا دن ڈیبیو کرنے والے بیٹر کامران غلام کے نام رہا،انہوں نے شاندار سنچری کی،پاکستان نے 5 وکٹ پر 259 رنزکے ساتھ دن کا اختتام کیا ہے۔
کامران غلام کی سنچری پر پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ہزاروں میل دور سے خوشی کاا ظہار کیا ہے اور مبارکباد دی ہے،اس کیلئے انہوں نے ایکس کا سہارالیا۔
اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گزشتہ میچ کی طرح اس بار بھی پاکستانی ٹیم کا اوپننگ پیئرزدھوکادے گیا، 15 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 رنز بنائے تھے، جس میں 1 چوکا بھی شامل تھا۔کپتان شان مسعود بھی انگلش سپنر کے جادو سے نہ بچ سکے اور صرف 7 گیندیں کھیلنے کے بعد 3 رنز پر اپنا کیچ زیک کرالی کو تھما بیٹھے۔ اس طرح پہلے سیشن کے کا ابتدائی حصہ انگلش بائولر جیک لیچ نے اپنے نام کرلیا۔
تیسری وکٹ کی شراکت دار میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام اور صائم ایوب نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 149 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی۔ صائم ایوب نے تیسری اور دوسرے اینڈ پر موجود کامران غلام المعروف “کے جی” نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور وکٹ کے چاروں جانب محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعہ 168 تک لے گئے، دوسرے سیشن کے اختتام سے پہلے اوپنر صائم ایوب میتھیو پوٹس کی گیند پر کپتان بین سٹوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 77 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ یہ صائم ایوب کے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری نصف سنچری تھی۔
ڈیبیو سنچری پر کامران غلام کے فیملی ممبران آبدیدہ،اپر دیر میں جشن،ہوائی فائرنگ
انتیس سالہ آل راؤنڈر کامران غلام نے اپنے پہلے میچ میں سنچری بناتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا اور 13 پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، جنہوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ان کی سنچری میں 1 چھکا اور 9 چوکے شامل تھے، سنچری مکمل کرنے پرکامران سجدہ شکر بجا لائے، ڈریسنگ روم، میڈیا باکس، شایقین کرکٹ سے داد وصول کی، محمد رضوان نے گلے لگایا۔
وکٹ کے دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کامران کا ساتھ دیتے پارٹنرشپ کی مد میں 65 رنزجوڑے، کامران غلام 118 کے انفرادی سکور پر شعیب بشیر کی گیند پر شاٹ کھلینے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
بابر اعظم نے کامران غلام کا سالگرہ تحفہ قبول کرلیا،مبارکباد،بریکنگ نیوز
پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر 5 وکٹ پر 259 رنزبنائے۔90 اوورز کا کھیہل مکمل ہوا۔رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 پر ناقابل شکست تھے۔
کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی،116 ویں دنیا کے بیٹر
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 وکٹیں،شعیب بشیر، برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔