میلبرن،کرک اگین رپورٹ
آج ٹیم کے ساتھ ہوں،کوئی سخت لفظ نہیں بولوں گا،شعیب اختر کا حیران کن رد عمل۔اتںی بائونسی،خراب اور تیز پچ پر پاکستان نے انگلینڈ کا اچھا مقابلہ کیا،ویل دن بوائز،میں آپ سے خوش ہوں۔یہ باتیں سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے کی ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ہے کہ پاکستان کے بائولرز نے جان ماری،انڈیا کا بائولنگ اٹیک نہیں تھا جو ٹھس ہوگیا تھا۔شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ مخلتف ہوتا۔بھارت سے بہتر فائنل کھیلا۔انہوں نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑکا اور کہا کہ فائنل ہارے ہیں،فائنل۔
شعیب اختر نے مزید کہا ہے کہ شاہین کو انجیکشن لگادیتے،شاید کھڑا ہوجاتا لیکن اب جائے اور فٹ ہوجائے۔سب فٹ ہوں اور اگلے سال 50 اوورز ورلڈ کپ کی تیاری کریں ۔بھارت میں جاکر وہاں سے ٹرافی اٹھانی ہے۔
ایک بات کہوں گا کہ آسٹریلیا میں پراپر اوپنرز چلتے ہیں،بابر اعظم کو مڈل آرڈر میں آنا چاہیے ۔ایونٹ ختم ہوا،اب آگے کا سوچ لیں۔
اتوار کو میلبرن میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے ہراکر 16 ٹیموں کا یہ ایونٹ جیت لیا ہے ۔