اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اخترایس ایس جی گڈ کیمپ میں پہنچ گئے،بچوں کے ساتھ وقت گزارا،انہیں زبردست ٹریننگ دی جارہی ہے،بہادر لوگوں کے بہادر بچے خطرناک چیزیں سیکھ رہے ہیں۔پاکستان آرمی نے اسے آرگنائز کیا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے بچوں سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ میرا بیٹا آرمی میں جائے،یہ میری شدید خواہش ہے،وہاں ان کی ملاقات کیپٹن حنا سے بھی ہوئی جنہوں نے بتایا کہ ان کے والد سیاچن میں شہید ہوئے،اس کے بعد میں نے بھی آرمی جوائن کی،شعیب اختر نے ان کے جذبوں کو سراہا ہے اور اپنے بیٹے کو بھی آرمی میں بھیجنے کی بات کی ۔
سابق پیسر اس کے بعد تربیلا ڈیم کی جانب گئے جہاں مستقبل کے سپر اسٹارزبھی ساتھ تھے۔اس موقع پر شعیب نے بچوں سے کچھ ایکٹویٹز کروائیں۔ساتھ میں مذاق بھی کیا،شعیب نے ہنستے ہوئے کہا ہے کہ اس جگہ میں کچھ زیادہ پنگے نہیں کرسکتا کیونکہ سامنے ہی اٹک جیل ہے،پھر مجھے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہوگا۔
شعیب اختر نے ڈیم میں بوٹنگ بھی کی اور ان کے ساتھ مستقبل کے ستارے بھی شریک تھے۔پاکستانی پیسر نے کہا ہے کہ مجھے ٹریننگ کمیپ مین آنا اچھا لگا ہے اور میں نے بھرپور انجوائے کیا ہے۔