برسبین،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
شکست کی شکست،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ،ساتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کھاتے سے ایک نہیں،2 نہیں بلکہ 5 پوائنٹس کی کٹوتی کا تمغہ،کیسا برا دن ہوگا۔کیسی بری تاریخ لکھی جائے گی۔
انگلینڈ کے ساتھ یہی کچھ ہوا ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں کھیلی جارہی ایشز کا پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھے روز 9 وکٹ سے جیت لیا۔شکست کا غم اپنی جگہ تھا کہ میچ ریفری نے انگلینڈ پر بھاری بھرکم جرمانے عائد کردیئے۔یہی نہیں بلکہ فاتح ٹیم کے مین آف دی میچ پلیئر ٹریوس ہیڈ کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سیشن میں 8 وکٹیں،انگلینڈ کو آسٹریلیا میں 10 ویں شکست،پاکستان پر اٹیک کرنے والے این چیپل گم
واقعہ یہ ہے کہ انگلینڈ نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کئے،وہ 5 اوورز سلو اوور ریٹ کا شکار ہوا ہے۔اس طرح قانون کے مطابق اسے فی اوور ایک پوائنٹ کے حساب سے 5 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ سزا یہاں ختم نہیں ہوجاتی بلکہ اس کے ساتھ ہی اس کے پلیئرز پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
ادھر سنچری بناکر پلیئر آف دی میچ لینے والے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو غلط رویہ اختیار کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔