لاہور،پی سی بی پریس ریلیز
سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں خیبر پختون خواہ کے خلاف میچ میں آج 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انہوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی.
کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے.
ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے. مکمل علاج کے لیے پی سی بی اس ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے.
اس وقت ان کی حالت بہتر ہے.
آپ سب سے کرکٹر کے لیے دعاؤں اور ان کے اہلخانہ کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست ہے.
اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی.