اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
عمران خان،غیر متوقع کرکٹر کا اظہار یکجہتی،نامور غائب،میچ ابھی باقی ہے۔یہ نہایت دلچسپ بات ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب جب ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاہدہ ہوگیا تھا،ان کی مشترکہ پریس کانفرنس کا ڈرامہ 90 منٹ جاری رہا،پھر یہ بدھ شام 4 بجے تک ملتوی ہوئی تو اسی صبح 10 بجے تک سب کچھ واضح ہوگیا تھا۔جب یہ ظاہری تصویر نمایاں دکھائی دی تو بہت سے لوگ باہر نکل آئے۔کسی نے پی سی بی،کسی نے بورڈ،کسی نے رمیز راجہ ،کسی نے کمنٹری کا نام لے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ایسے وقت میں کچھ کہنا بڑا آسان ہوتا پے۔کمال ایسے حالات سے قبل کے تبصروں کا ہوتا ہے،یا بعد کے بھی جاندار جملوں کا۔بہر حال اس حوالہ سے کرک اگین اس ماہ متعدد آرٹیکلز شائع کرچکا ہے۔اس کا آخری ڈراپ سین اگلے 72 گھنٹوں میں کرے گا،فی الحال یہاں ذکر کچھ ہلکے پھلکے رد عمل کا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی رکن جویریہ خان نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کی ہے اور کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین سخت غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں کہ ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت نہیں بنتی ہے۔
ویسے متعدد افراد نے اس پر اپنے رد عمل کا اظہار عمران خان کی کرکٹ تصاویر کے ساتھ کیا ہے،جس میں وہ بائونسر ماررہے ہیں۔
صحافی احتشام الحق نے عمران خان کی تصویر شیئر کی،جس میں ان کے بائونسر پر ایک گورا وکٹ پر پڑا ہے اور انہوں نے یہ تصویر حامد میرکو توجہ دلانے کے لئے کی ہے۔
غیر جانبدار حلقوں نے یقین کیا ہے کہ پاکستان کو ایسے ہی ٹریٹ کیا جاتا رہا ہے۔چنانچہ اب کی بار بھی ایساہی ہوا۔
پاکستان کے ممتاز کرکٹرز اور عمران خنا کے ساتھی کھلاڑی چپ سادھے سب دیکھ رہے ہیں ،تاحال کسی کا بیان سامنے نہیں آیا،یہ ایک حیرت انگیز بات ہے۔
کچھ صحافی حضرات تو ایسے خوش دکھائی دیتے ہیں کہ جیسے ان کے مفادات مسئلہ ہوں۔ورنہ صحافی کا کام غیر جانبدار کام کرنا ہوتا ہے۔
کرک اگین یہاں اپنے اپنے پڑھنے والوں کے علم میں یہ لانا چاہتا ہے کہ 2 گروپوں کے اڑنے سے ظاہری تصویر جیسی بھی ہو،اصل میچ باقی ہے۔