دبئی،کرک اگین رپورٹ
فخرزمان کی روہت شرما کا کیچ ڈراپ کرنے اور کروانے کی مکمل کوشش ناکام۔ایشیا کپ 2022 کے سپر میچ میں بھارت نے اننگ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستانی بائولرز پر حملہ کردیا ہے،نہ پیسرز دیکھے اور نہ اسپنرز۔رنزکی رفتار دیکھ کر اندازاہوتا ہے کہ بیٹنگ ٹریک ہے اور بھارتی ٹیم 200 کے مجموعہ کا ذہن بناکر آئی ہے۔اس کے باوجود پاکستان نے پہلی کامیابی چھٹے اوور میں اس وقت حاصل کی جب حارث رئوف نے سلو بال ڈال کر روہت شرما کی شاٹ کو اتنا اونچائی میں بدلا کہ سلپ اور گلی پوزیشن میں کھڑے فیلڈرز نے دبوچ لیا۔
سپرڑ،سپر سنڈے،سپر مقابلہ،پاک،بھارت میچ کا ٹاس،نتیجہ
ویسے کمال لمحہ تھا۔فخرزمان نے بڑے آرام سے خوشدل شاہ پر حملہ کردیا،یہ تو کمال ہو کہ خوشدل شاہ عین بال کے نیچے تھے۔فخر نے ان کے اوپر سے کیچ پکڑنے کی کوشش کی ،مکمل بیٹ ہوگئے اور ان کے نیچے موجود خوشدل شاہ نے کیچ پکڑا ۔فخرزمان نے پوری کوشش کی تھی کہ روہت شرما کو چانز ملے جو تیز تر 28 رنزکرکے پویلین لوٹے۔
بھارت نے 6 اوورز ایک بال میں 2 وکٹ پر 62 اسکور بنالئے تھے۔ کے ایل راہول بھی گئے۔