لاہور،پی سی بی پریس ریلیز
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ دے دی گئی ہے.
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو نے اسکواڈ کے ارکان کو میڈیکل پروٹوکولز پر بریفنگ دی
تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 13 اکتوبر کو لی جائے گی.اس سے قبل لیے گئے دونوں کوویڈ ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں
کووڈ رولز کے حوالے سے آئی سی سی کے بنائے گئے قوانین پلیئرز کو بتائے گئے ہیں اور یہ کلیئر کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی چھوٹ نہیں ملے گی.کرکٹرز واسٹاف نے اسے غور سے دیکھا ہے.