کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے لیگل ورک شروع کردیا ہے،بورڈ اور حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان سےانکار کے بعد اسے اپنے ملک سےشدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر جانبدار تجزیہ نگار پہلے ہی تنقید کرچکے ہیں۔اب تو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی اپنے ملک پر تنقید کی ہے۔
مائیکل وان کہتے ہیں کہ انگلینڈ نے پاکستان کا قرض چکانے کا موقع گنوادیا۔دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کسی طور بھی درست نہیں ہے۔پاکستان انٹر نیشنل کرکٹ بحالی میں پیش پیش تھا۔اس کے خواب توڑ دیئے گئے ہیں۔مائیکل وان ایک اپنے بورڈ سے پوچھا ہے کہ ایک ایسا ملک جس نے مشکل حالات میں ہمارے ہاں آکر ہماری مدد کی۔جواب میں اس کے ساتھ یہ سلوک نہایت ہی غیر منصفانہ ہے۔ایتھرٹن نے کہا ہے کہ انگلینڈ نے سکیورٹی کا جواز بنایا ہوتا تو بھی ٹھیک تھا لیکن اس نے کورونا اور سختیوں کا جواز بناکر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے۔
ای سی بی کو یاد رکھنا چاہئے تھا کہ گزشتہ سال پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کب کیا،جب کووڈ19 بری طرح پھیل رہا تھا۔عروج پر جارہا تھا۔اس وقت پاکستانی کرکٹرز نے نہ صرف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا بلکہ انگلینڈ کو ملین پائونڈز کے خسارے سے بچالیا۔پاکستان کے پاس انکار کا جواز تھا۔انکار نہیں ہوا۔انگلینڈ کے پاس کوئی جواز نہ تھا کہ وہ اسی بات کو بنیاد بناکر انکار کرتا۔یہ غلط کیا گیا ہے۔
مائیکل ایتھڑتن کہتے ہیں کہ پاکستان کا غصہ جائز ہے۔سمجھا جانے والا ہے۔مائیکل ایتھرٹن نے ایک اور کمال کردیا۔پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ کی بات کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ملک کو بڑا آئینہ دکھایا ہے۔رمیز راجہ نے آج ہی کہا تھا کہ انگلینڈ والے کہتے ہیں کہ ہم اگلے سال پاکستان آئیں گےاس پر رمیز نے اسہزائیہ انداز میں جواب دیا تھا کہ وہ کیا آئیں گے۔آنے سے پہلے کوئی بہانہ کرکے دورہ منسوخ کرسکتے ہیں۔مائیکل ایتھرٹن نے رمیز راجہ کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ درست بول رہے ہیں ،اس لئے کہ انگلینڈ نے پاکستان کا اعتماد توڑ دیا ہے۔بورڈ نے اپنے آپ کو اس قابل ہی نہیں چھوڑا کہ اس پر کوئی اعتماد کرے۔رمیز راجہ درست کہتے ہیں۔
کرک اگین اس پر اپنا نوٹ بڑھا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے لئے اچھا ہوا ہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان بھی اپنے بورڈ کو ایک قسم کا جھوٹا بول رہے ہیں۔ایسا ادارہ کہ جس پرا عتماد ہی نہ کیا جائے۔یہ بات پاکستان کے حق میں جاتی ہے۔ایسی ہی ایک لابی میڈیا میں درکار ہے جو انگلینڈٖ کو اتنا بڑا اور مکروہ آئینہ دکھائے کہ وہ کسی سے کیا بلکہ اپنے آپ سے منہ چھپاتے ہی نظر آئیں۔پھر سے انہیں ایسی حرکت کی جرات نہ ہو۔