لاہور،کرک اگین رپورٹ
محمد حفیظ پرکٹے ٹیم ڈائریکٹر،پاکستان آتے ہی ان کیلئے پیغام تیار،مزید کئی فیصلے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کے استعفے کے بعد ان کے رکھے گئے کوچز بھی فارغ ہورہے ہیں۔ان میں نمایاں نام محمد حفیظ کا ہے۔کرک اگین جیسا کہ 4 روز قبل یہ نیوز بریک کرچکا تھا کہ ذکا اشرف کے ساتھ محمد حفیظ کی چھٹی اسلام آباد سے طے ہوچکی ہے۔ذکا اشرف تو چلے گئے ہیں۔اب اگلا نمبر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا ہے۔
لاہور سے سنیئر صحافی قادر خواجہ نے بھی آج یہ رپورٹ کیا ہےکہ محمدحفیظ 15 دسمبر کے بعد سے پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر یا ہیڈ کوچ نہیں رہے ہیں،ان کا کنٹریکٹ تب سے ختم ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں ہوئی ہے۔ محمد حفیظ کل نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں میچ تک عہدے کے فرائض ادا کرسکیں گے۔محمد حفیظ کو پاکستان پہنچتے ہی پی سی بی دوبارہ ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ جاری نہ رکھنے کا کہے گا۔
پی سی بی محمد حفیظ کو پاکستان پہنچنے پر ملازمت میں توسیع نہ دینے کا پیغام دے دے گا. ذکااشرف دور میں بھرتی کئے ہوئے پی سی بی کے مختلف کوچز اور عہدیدار بھی جلد استعفیٰ دینگے. محمد حفیظ کی کنٹریکٹ میں توسیع کے کاغذات پیٹرن آفس میں ارسال کئے گئے، پیٹرن آفس اور آئی پی سی منسٹری نے محمد حفیظ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی۔