اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
محمد حفیظ نے پی سی بی پر کریمنل ایکٹ کا دعویٰ کردیا ہے۔دعوے سے مراد ان کا اپنا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرم کیا ہے۔
سرکاری ٹی وی پر بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کے معاملہ پر جرم کیا ہے،اس کے 8 ہفتے ضائع کرنے کے بعد اسے لندن بھیجا۔
شاہین دورہ سری لنکا کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے۔دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے۔اس کے بعد انہیں نیدر لینڈر لے جایا گیا ،کہاگیا کہ تیسرا ون ڈے کھیلیں گے ۔نہیں کھیل سکے۔پھر ایشیا کپ کے اسکواڈ کے ساتھ لے گئے۔پھر وہاں سے ڈرامائی انداز میں ان کو لندن روانہ کردیا گیا ۔
شاہین کی لندن روانگی وانجری یہ بتاتی ہے کہ ان کا معاملہ سیریس ہے۔پی سی بی نے شاہین کے معاملہ کو سیریس نہیں لیا۔وہ صرف لاہور قلندرز کی پراپرٹی نہیں ہے۔پاکستان کے صف اول کے بائولر ہیں۔دنیا ان کو کھیلتے دیکھنا چاہتی ہے۔
محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پی سی بی اس تمام بے پروائی کا ذمہ دار ہے ۔میں اسے کریمنل ایکٹ کہتا ہوں۔