کرک اگین رپورٹ۔مکی آرتھر نے ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد 5 اہم پوائنٹس اٹھادیئے،میڈیا کو دھودیا ۔مکی آرتھر کے ریمارکس پاکستان کے نازک موڑ پر سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تازہ ترین دھچکے کے بعد بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ اس شکست نے نہ صرف پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی قیادت پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے پیروکار کے طور پر صرف چند خیالات کا اظہار کررہا ہوں۔
پہلی بات ۔کھلاڑی بہت ہنر مند ہیں اور صحیح ہیں۔
.
دوسی یات ۔انتخاب، ماحول اور انتظامیہ کے ارد گرد عدم مطابقت ٹیم کے حوصلے میں کردار ادا کرتی ہے، کھلاڑیوں کو ڈھانچہ دیں اور وہ پرفارم کریں گے
تیسری بات۔. میڈیا کی گھٹیا بیان بازی اور میڈیا سے چلنے والے ایجنڈوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
چوتھی بات۔پلیئر ایجنٹوں یا میڈیا کے ذریعے کھلاڑیوں کی تشہیر کھلاڑی کو بعض اوقات یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ حقیقت میں اس سے کہیں زیادہ اہم ہے، جس سے ایک غلط نظریہ پیدا ہوتا ہے!
.
پانچویں بات۔پاکستان کے لیے کھیلنا اب تک کا بہترین وقت ہونا چاہیے۔