کراچی،لاہور۔کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی اننگ شروع کرنے والے رمیز راجہ کو اپنے بارے میں کہا گیا ون مین شو کا جملہ مہنگا پڑا۔اسی روز ہی پی سی بی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔درمیان میں قومی کرکٹرز سمیت نوجوان کھلاڑی لٹ گئے ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 25 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جانا ہے۔ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ایونٹ کے لئے اب قومی پلیئرز بھی اپنی ٹیموں کو جوائن کرچکے ہیں۔گزشتہ رات فائیو سٹار ہوٹل نے کھلاڑیوں کو ان کے کمروں سے نکال دیا،ان کے بیگز باہر نکال دیئے۔پلیئرز رات کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔ہوٹل انتظامیہ کا موقف یہ تھا کہ پی سی بی نے بکنگ 22 دسمبر تک ہی کروائی تھی۔
ادھر پی سی بی کی جانب سے رات سے اب تک کوئی موقف اختیار نہیں کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پلیئرز کے لئے تھری سٹار ہوٹل بک کروایا گیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے گزشتہ روز کراچی ہی میں کہا تھا کہ میں ہی ہوں پی سی بی کا ون مین شو،تمام فیصلے میں ہی کرتا ہوں۔ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کردی۔پلیئرز کو فائیو سٹار ہوٹل رکھا جاتا ہے۔2 سےا ڑھائی لاکھ روپے میچ فیس دی جاتی ہے ۔
رمیز راجہ کے جلمے عین اسی روز ان پر پڑے ہیں،جس بارے میں انہوں نے بات کی تھی۔اسی کی کھانی پڑی ۔لگتا ہے کہ یہ سب اس جملہ کا رد عمل ہے کہ میں ون مین شو ہوں۔