راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ،پی سی بی پریس ریلیز
PCB Image/Twitter
نیشنل ٹی 20 کپ شروع،سندھ نے جنوبی پنجاب کو 44 رنز سے ہرا دیا۔ساتھ ہی ایک جرمانہ ہوگیا۔
سندھ کے آل راؤنڈر انور علی پر جرمانہ ہوگیا۔انہوں نے امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کر کےلیول 1 جرم کیا،اس پاداش میں ان کی میچ فیس کا 25 فیصد کاٹ لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ نیشنل ٹی 20 کپ کے افتتاحی میچ میں پیش آیا جب انور نے دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں اس وقت اختلاف ظاہر کیا جب ان کی ڈلیوری کو وائیڈ اوور ہیڈ سمجھا گیا۔
انور کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تھا۔
آن فیلڈ امپائرز راشد ریاض اور ناصر حسین، تھرڈ امپائر ثاقب خان اور چوتھے امپائر امتیاز اقبال نے الزامات عائد کیے اور انور، جنہوں نے اعتراف جرم کیا، نے ندیم ارشد کی تجویز کو قبول کیا۔