راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ والوجواب کا انتظار کرو،شعیب اختر نے حملہ کی تاریخ اور وقت دے دیا،یہ کچھ یاد سے پڑتے جملے ہیں،جو چند سال قبل پاکستان سے کسی نے کسی کو کہے تھے،اس سے ملتے جلتے جملے پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بول دیئے ہیں۔شعیب اختر بھی کیوی ٹیم اور ان کے ملک پر برہم ہیں۔انہوں نے بھی سخت الفاظ میں تنقید کی تھی اور یہاں تک سوال کیا تھا کہ جب کھیلنا نہیں تھا تو آنے کیا کرنے آئے تھے۔شعیب اختر نے ایک دن بعد اب تازہ حملہ کیا ہے۔
پاکستان کے سابق پیسر،دنیا میں تیز ترین بال کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے اور اسے اب بھی اپنے نام کے ساتھ رکھنے والے شعیب نے دلچسپ انداز میں نیوزی لینڈ کو ڈرایا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ہے کہ
لڑکو ،یاد رکھنا۔یہ ہے وہ تاریخ اور وقت،جب تم کو ہماری طرف سے فل طاقت کے ساتھ جواب ملے گا۔اس کے ساتھ ہی شعیب اختر نے 26 اکتوبر کی تاریخ دی ہے اور کیویز کو جوابی حملہ کا وقت بھی بتادیا ہے۔
کیا کوئی جنگ ہونے والی ہے؟ایسا کچھ ہے بھی اور نہیں بھی۔نہیں اس لئے کہ یہ وہ والی جنگ نہیں ہے جو اس موقع پر ذہن میں آتی ہے۔یہ کرکٹ کی جنگ ہوگی۔ورلڈ ٹی 20 کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے۔وہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 26 اکتوبر کو شیڈول ہے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔شعیب اختر کیوی ٹیم کو اس میچ سے ڈرا رہے ہیں اور ساتھ ہی پاکستانی پلیئرز کے جذبوں کو گرما رہے ہیں کہ وہ بھی تیاری کریں،جوش جمع کرں۔اس روز کیویز کا وہ پھینٹا لگائیں کہ انہیں اچھی طرح سے سمجھ آجائے۔پاکستان کے پاس اور بھی کئی سفارتی محاذ ہیں۔یہ کرکٹ میدان ہے،وہاں بہتر جواب دیا جاسکتا ہے۔ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔اس کے فوری بعد نیوزی لینڈ سے ٹاکرا ہوگا۔