میلبورن،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 کی خاص ہہچان،سنگا پور میں پیدا ہونے والے ٹم ڈیوڈ ورلڈ ٹی 20 کے لئے آسٹریلیا ٹیم میں شامل ہوگئے۔یوں ایک عرصہ سے جاری ان کی محنت کا نتیجہ مل گیا ہے۔اس سال کے شروع میں آسٹریلیا نے انہیں سری لنکا کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا تھا لیکن پھر یہ ہوا کہ ٹیم منیجمنٹ ان کو ڈیبیو دینے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔یوں مذاکرات کے بعد انہیں پانی پلانے کے لئے رکھنے کی بجائے پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی ۔انہوں نے ملتان سلطانز کے لئے پی ایس ایل میں قریب 40 کی اوسط اور 194 کے سٹرائیک ریٹ سے278 اسکور کئے تھے۔پھر آئی پی ایل میں بھی قریب 2 لاکھ ڈالرز کی ڈیل کی تھی۔
ٹم ڈیوڈ سنگا پور کے لئے 14 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ان کی آمد کے بعد آسٹریلیا کے اسکواڈ میں اب سٹیون سمتھ کی اپنی جگہ بچانا مشکل ہوگا،وہ ایک عرصہ سے اس فارمیٹ کے لئے اپنی افادیت کھو رہے ہیں۔
گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے والی آسٹریلیا ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔لیگ اسپنر مچل سویپسن کو ڈراپ کیا گیا ہے ۔
ٹم ڈیوڈ اس ماہ بھارت کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا ٹیم میں ہونگے جو ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کے لئے وہاں متعدد میچ کھیلے گی۔
ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے آسٹریلیا کا اسکواڈ
ایرون فنچ کپتان
ڈیوڈ وارنر
مچل مارش
سٹیون سمتھ
گلین میکسویل
میتھیو ویڈ
مارکوس سٹوئنز
جوش انگلس
ٹم ڈیوڈ
مچل سٹارک
آشٹن اگر
پیٹ کمنز
جوش ہیزل ووڈ
ایڈم زمپا
کین رچرڈسن
بھارت کے دورے میں وارنر نہیں جائیں گے۔ان کی جگہ کیمرون گرین ہونگے۔
ٹم ڈیوڈ سنگا پور کے لئے 2019 سے 2020 کے دوران 14 ٹی 20 میچز کھیلنے کا انٹر نیشنل تجربہ رکھتے ہیں ۔558 رنز بنائے ہیں ۔5 وکٹ لی ہیں۔