کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم رمیز راجہ کے مخالف ہوگئے،لائیو آنے کا اعلان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی عوامی مہم شروع کردی ہے،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے،جس سے آپ تمام لوگوں سے رابطہ ہوسکتا ہے۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں وسیم اکرم لائیو کے ساتھ سامنے آئوں،اس بہانے بہت سے لوگوں کے ساتھ اہم معاملات پر ڈسکشن ممکن ہوسکیں گی۔
انضمام الحق کو پاکستان کی شکل نظر آگئی،2 اہم انکشافات
دوسری جانب وسیم اکرم کا ایک اور رد عمل سامنے آیا ہے،انہوں نے نومنتخب چیئرمین پی سی بی کے اب تک کے کئے گئے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ اعلانات پر مایوسی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ میں متاثر نہیں ہوں۔
وسیم اکرم نے پاکستانی چینل اے پر کہا ہے کہ جب بھی کوئی نیا منتخب بندا آتا ہے تو اسے پہلے 2 ماہ پرانے چلنے والوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے،اس کے بعد تبدیلی کی ضرورت ہوتو کرے،اس کا اختیار ہے۔رمیز راجہ نے ایسا نہیں کیا۔وسیم اکرم نے یہ بھی کہا ہے کہ مستعفی ہونے والے کوچز مصباح الحق اور وقار یونس نے بہت محنت کی ہے۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا اور نیشنل میڈیا اور اس پر بولنے والوں کی بھی کلاس لگائی ہے۔مجھے کہنا پڑے گا کہ ٹی وی پر موجود لوگ ذاتی دشمنیاں نکالتے ہیں،مجھے علم ہے کہ کیوں،انہوں نے کبھی انٹرویو دینے سے انکار کیا ہوگا۔
وسیم اکرم کا یہ رد عمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی سی بی چیف ایگزیکٹو بھی مستعفی ہوچکے ہیں اور ورلڈ ٹی 20 کی سلیکشن میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔