دبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق بائولنگ کوچ وقار یونس بھی ایشیاکپ کے اثر میں آگئے ہیں۔پاکستان اور بھارت کا کل کا میچ دیکھنے کے لئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں،انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ پاک،بھارت میچ دیکھنے دبئی جارہا ہوں۔کچگ فن ہوگا،ساتھ میں بڑا میچ بھی۔
سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو پہلے 2 اوورز میں شاہین شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی،ایک تجزیہ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان فٹ شاہین اگر ٹیم کے ساتھ رہ کر ری ہیب کرسکتے ہیں تو وسیم جونیئر کیوں نہیں،انہیں پاکستان کیوں واپس بھجوایا گیا ہے۔
ایشیا کپ نیوز،عثمان خواجہ کا پاک بھارت میچ پر اعلان،کل سے ون ڈے کرکٹ
ادھر کل کی کرک اگین کی نیوزکی تصدیق 24 گھنٹے بعد ہونا شروع ہوگئی ہے۔کرک اگین نے نہایت وثوق کے ساتھ یہ نیوز بریک کی تھی کہ ڈرامہ،بڑا ڈرامہ۔وسیم جونیئر کو نکال باہر کیا گیا۔آج پاکستان کے کچھ صحافیوں نے دبئی سے رپورٹ کیا ہے کہ وسیم کی انجری معمولی نوعیت کی تھی۔محمد وسیم جونیئر کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تھی صرف سائیڈ سٹرین کی وجہ سے ہلکا سا درد تھا ایم آر آئی میں بھی خطرے کی کوئی. بات نہیں تھی ڈاکٹرز نے وسیم جونیئر کو کہا تھا کہ تیسرے میچ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے لیکن میڈیکل پینل نے آرام دینا مناسب سمجھا۔