ممبئی۔کرک اگین
Getty images
ویرات کوہلی پھٹ پڑے۔بھارتی بورڈ کے متعدد جھوٹ بھی بے نقاب کردئیے۔ایک روزہ کپتانی سے برطرفی کے بعد ٹیسٹ کپتان پہلی بار پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ویرات کوہلی نے ا نکشاف کیا ہے کہ ایک روزہ کپتانی سے ہٹانے کا مجھے ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل بتایا گیا۔مجھے چیف سلیکٹر کی کال آئی۔انہوں نے میٹنگ کے فیصلے تک نہیں بتائے۔
کوہلی کہتے ہیں کہ بھارتی بورڈ سربراہ کا یہ دعویٰ بھی غلط ہے کہ مجھے 24 سے 48 گھنٹے ملے۔ایسا کچھ نہیں تھا۔یہ دعویٰ بھی درست نہیں ہے کہ جب میں نے 16 ستمبر کو ٹی 20 کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تو مجھے روکا گیا ہو۔
سابق محدود اوورز کپتان نے انکشاف کیا کہ مجھے بولا گیا۔ویل۔جیسے آپ کی مرضی۔پھر میں نے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتانی کا عزم ظاہر کیا تو سب ٹھیک کہا گیا۔اب اچانک فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے۔
ویرات کوہلی نے ا نکشاف کیا یے کہ بہت سے بیرونی ہاتھ کام کر رہے تھے۔باہر سے بہت چیزیں ہورہی تھیں۔یہ ا ھی بات نہیں ہے۔جب آپ کے پاس مجھ سے بہتر چوائس موجود ہے تو مجھے بتائیں اور ہٹادیں۔یہ میں نے بولا تھا ۔میں جنوبی افریقہ کھیلنے جاؤں گا۔اپنی کارکردگی پر فوکس ہے۔ٹیم بھارت کے لیے پرفارم کرنا مشن ہے۔