سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ٹم پین کو سیکسی میسجز لے ڈوبے یا کچھ اور،آسٹریلیا کا نیا ٹیسٹ کپتان فائنل۔ایک ایسے وقت،جب ایشز کے آغاز میں صرف 3 ہفتے کا وقت باقی بچاہے۔آسٹریلین کرکٹ میں نیا بھونچال آگیا ہے۔ریگولر کپتان اپنی خاتون کولیگ کے ساتھ میسجنگ کرنے کے چکر میں استعفیٰ دے چکے ہیں۔کیس بھی پرانا تھا۔کلیئرنس بھی ساتھ تھی۔اس کے باوجود اسی کیس کو بنیاد بناکر ٹم پین کا مستعفی ہونا نہایت حیران کن امر اور کسی دوسری سٹوری کی نشاندہی کرتا ہے۔
پاکستانی نژاد سعد بن ظفر کا ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں نیا،بڑا ریکارڈ،تاریخ الٹ پلٹ گئی
معاملہ 2017 کا تھا۔ٹم پین نے خاتون کولیگ کو ایسے میسجز کئے تھے جو بہت غیر اخلاقی تھے،معاملہ اس وقت بھی رپورٹ ہواتھا۔کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ تسمانیہ نے ایک ساتھ تحقیقات کی تھیں اور انہیں کلیئر قرار دیاتھا۔ساتھ یہ کلین چٹ بھی دی تھی کہ ٹم پین نے کسی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی اور اسی بنیاد پر وہ بعد میں کپتان بھی بنائے گئے۔
اب 4 برس بعد اسی بات پر ٹم پین کا ستعفیٰ حیران کن امر ہے،اسے نہایت غور سے سوچا جائے تو معمالہ کچھ اور لگتا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹم پین کا فیصلہ اپنی جگہ درست ہے اور وہ بطور پلیئر سلیکشن کے لئے دستیاب ہونگے۔
یہ معاملہ کیا اتناہی سادہ ہے اور یا پھر بہت ہی زیادہ غیر اخلاقی تھا،جس پر اس وقت پردہ ڈالا گیا تھا۔نیا کپتان طے ہوگیا ہے۔پیٹ کمز قیادت سنبھالیں گے،پیسر اب قیادت کرتے نظر آئیں گے۔