لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق سابق وزیر اعظم،سابق کرکٹ کپتان عمران خان کی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عمران خان ٹیلی تھون مہم میں شامل ہوگئے۔پیر کی رات مہم نشریات کے دوران انضمام الحق نے کال کی اور کہا ہے کہ عمران خان کےساتھ شروع سے شامل ہیں ۔ان کو شروع سے جانتا ہوں۔یہ کراچی اسٹوڈیو سے اس مہم میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم شروع سے عمران خان کے ساتھ ہیں۔یہ ہمیں لے کر چلتے ہیں۔جن کے گھر پانی نہیں آیا،ان کا بھی امتحان ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ہم سب عمران خان کے ساتھ مل کر قوم کے لئے کھڑے ہیں۔
اس کے فوری بعد عمران خان نے انضمام الحق کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ کل بھارت کے خلاف کوئی 5 اوورز بیٹنگ ہی کرلینی تھی،تاکہ میچ تو جیت جاتے،اس پر انضمام الحق خوشی سے مسکرا پڑے۔
شاہین آفریدی کی انجری نہایت تشویشناک ،لندن روانہ
عمران خان نے ایشیا کپ میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف ناکامی پر بالواسطہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی کلاس لگائی ہے اور شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیا ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف صرف 147 رنزبناسکی تھی،بھارت نے 5 وکٹ سے میچ جیتا تھا۔
عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں 45 منٹ کے دوران 50 کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع ہوگئی تھی،مہم جاری تھی۔